عدم اعتماد ناکام، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کی سیاست ختم ہوجائیگی،شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shafqat Mahmood says no-confidence move against PM Imran will fail

گوجرانوالہ:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو شوق سے لائیں، ان کی تحریک ناکام ہوگی ،اگر کوئی شخص تحریک انصاف کو چھوڑتا ہے تو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کے بارے میں کہا کہ سارے چور جمع ہوگئے ہیں اور جو لوٹ مار کا پیسہ انہوں نے جمع کیا ہے اس سے وہ ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں اور جو یہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو جھانسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اس میں انہیں ناکامی ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی شخص تحریک انصاف کو چھوڑتا ہے تو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ندیم افضل چن کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک صاحب ہمارے پاس آئے تھے، اب وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر کو لوٹ گیا ہوں، جب آپ نے جانا ہی تھا تو آئے کیوں تھے، کیونکہ یہ کوئی سیاست نہیں ہے کہ آپ کبھی ادھر جائیں کبھی ادھر جائیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ انہوں نے جو ہارس ٹریڈنگ کے بازار لگایا ہوا ہے اس میں انہیں ناکامی ہوگی، اس کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے کردیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے، ہوسکتا ہے ناکام ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو شوق سے لائیں، لیکن انہیں اس میں مکمل طور پر ناکامی ہوگی اور جس طرح سے عوام عمران خان کے ساتھ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ ان کی لوٹ مار اور چوری کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے جس نے ابھی تک اپنے فلیٹس کی وضاحت نہیں دی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چھوٹا شریف کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ان کے نوکروں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں اور آصف زرداری پوری دنیا میں کرپشن کی مثال ہے تو یہ کب تک عوام کو لوٹیں گے اور کب تک اس ملک کی حالت مزید خراب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بھی عوام انہیں معاف نہیں کرے گی، اگلے انتخابات میں آپ دیکھیں گے انہیں شکستِ فاش ہوگی۔گوجرانوالہ کے ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ڈویژن میں کوئی یونیورسٹی نہیں ہے، یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے عنقریب کام شروع ہوجائے گا۔انہوں نے حافظ آباد سڑک اور چلڈرن ہسپتال سمیت گوجرانوالہ کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کئی سال سے حکومت کر رہے ہیں، انہوں نے گوجرانوالہ میں سڑکیں بنائیں نہ کوئی یونیورسٹی یا چلڈرن ہسپتال بنایا۔

مزید پڑھیں:قوم کی گھبراہٹ کم، اب عمران نیازی گھبرائیں گے، شہباز شریف

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی صورت میں پورے ملک میں صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سیاسی مخالفت کی وجہ سے صرف حکومت سندھ صحت کی سہولیات فراہم نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی پورے ملک میں لوگوں کے پاس علاج کروانے کے لیے ان کی جیبوں میں 10 لاکھ روپے موجود ہیں۔شفقت محمود نے بتایا کہ کفالت کارڈ کے ذریعے غریب شہریوں کو سستا راشن فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے یکساں تعلیمی نصاب بنایا، جو قوم بکھری ہوئی تھی اسے ہم نصاب کے ذریعے اکٹھا کریں گے اور اس میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی ہو رہی ہے۔

Related Posts