پشاور مسجد میں دھماکہ،غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will not allow any militia to take law into its hands: Sheikh Rasheed

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا پشاور کی مسجد میں دھماکے کے حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

شیخ رشید نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خودکش دھماکے میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ادارے بھی متاثرہ مسجد میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 30افراد شہید، 50 سے زائد زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی اندرونی گلی میں ہوا جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

جامع مسجد میں موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ آور نے فائرنگ کی، جس سے ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ دو ملزمان نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکنے پر فائرنگ بھی کی گئی۔

Related Posts