وزیراعظم کو استعفے کیلئے مہلت؟ بلاول نے ہماری نیندیں اڑا دیں۔فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلسے میں آج رات ہی عوام کا جوش و خروش قابل ستائش ہے، فیصل جاوید
جلسے میں آج رات ہی عوام کا جوش و خروش قابل ستائش ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو استعفے کیلئے 5 دن کی مہلت دے کر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہماری نیندیں اڑا دی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کیلئے مہلت دینے سے متعلق بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ نے بہت زیادہ پریشر ڈال دیا۔ ہماری نیندیں اڑا دیں۔ ایسا نہ کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے 5 دن کی مہلت دے دی

سینیٹر فیصل جاوید خان نے پی پی پی کے مارچ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری گھبرا کیوں رہے ہیں؟ ہمیشہ کی طرح آپ کا یہ شو بھی فلاپ ہوگا کیونکہ آپ کے مطلوبہ نمبر سے رابطہ ممکن نہیں۔بہرحال، آئیں، سیلفیاں لیں اور واپس چلے جائیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کیلئے 5 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 5 دن بعد تحریکِ عدم اعتماد پر نمبر گیم مکمل ہوجائے گی۔اپوزیشن جماعتیں تحریکِ عدم اعتماد پر ہمارا ساتھ دیں۔

گزشتہ ماہ 27 فروری کو کراچی  سے لانگ مارچ لے کر جانے والے بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ بہاولپور ڈویژن پہنچ گیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم 5 دن کے اندر خود ہی استعفیٰ دے دیں۔

Related Posts