روسی فوج کو پتہ ہونا چاہئے، یہاں سے کنکر بھی نہیں لے جاسکیں گے۔یوکرینی صدر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی فوج کو پتہ ہونا چاہئے، یہاں سے کنکر بھی نہیں لے جاسکیں گے۔یوکرینی صدر
روسی فوج کو پتہ ہونا چاہئے، یہاں سے کنکر بھی نہیں لے جاسکیں گے۔یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج کو پتہ ہونا چاہئے کہ وہ یوکرین سے ایک کنکر بھی نہیں لے جاسکیں گے۔ ہمارے کسان بھی روسی فوج کو پکڑنے میں مصروف ہیں۔

اپنے حالیہ بیان میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی خود بھی نہیں جانتے کہ وہ یوکرین میں موجود ہیں تو کیوں؟ فوج کے علاوہ سرحد کے محافط اور معمولی کسان بھی ہر روز روسی فوجیوں کو پکڑ رہے ہیں۔ روسی فوج یہاں سے نکل جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین پر حملے، روسی فوج بندرگاہی شہر خیرسون میں داخل 

بیان میں صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی فوج ہمارے ملک سے نکل جائے کیونکہ یوکرین ان کی لاشیں دفنانا نہیں چاہتا۔ روسی فوج کو پتہ ہونا چاہئے کہ وہ یوکرین سے کچھ لے جانے کے قابل نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ ایک کنکر بھی نہیں۔

روسی فوج پر تنقید کے دوران یوکرین کے صدر نے کہا کہ اگر روس مزید ہتھیار اور مزید فوجی بھی بھیج دے تو یوکرین میں حملہ آور کچھ تبدیل نہیں کرپائیں گے۔ روسی فوجیوں کو ہر جگہ تباہ و برباد کریں گے۔ دشمنوں کا حوصلہ پست سے پست تر ہورہا ہے۔

صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی فوجی کسی سپر پاور کے بھیجے ہوئے جنگجو نہیں بلکہ الجھے ہوئے بچے ہیں جنہیں استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو تنبیہ کی کہ روسی فوج کو واپس لے جائیں۔

Related Posts