حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیاں، دنیا بھر کی کاروباری کمپنیوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ گئی۔ عمران اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیاں، نیا بھر کی کاروباری کمپنیوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ گئی۔ عمران اسماعیل
حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیاں، نیا بھر کی کاروباری کمپنیوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ گئی۔ عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی کاروباری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 3 رکنی غیر ملکی سرمایہ کار وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اقتصادی سرگرمیوں، دو طرفہ تجارت کے قیام کے مواقع، ملبوسات، ٹیکسٹائل، توانائی، زرعی، ایگرو فوڈ پروسیسنگ اور سیاحت کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جن میں تعمیرات، توانائی، صحت وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے پاکستان کی بہتر ریٹنگ موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر عالمی برادری کے مکمل اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ان ملاقاتوں سے باہمی تجارتی و اقتصادی تعاون کی تعمیر اور کرغز جمہوریہ اور پاکستان کے کاروباری حلقوں کے درمیان بات چیت کے لئے معاون ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم قوم سے خطاب میں اہم اعلانات کرینگے، پرویز خٹک کا دعویٰ

مزید برآں وفد نے حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہا جن کا مقصد سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

اس کے علاوہ وفد نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related Posts