کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حقوق مارچ سندھ میں ایک نئی تبدیلی کا باعث بنے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں سندھ حقوق مارچ میں سندھ کے عوام کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو سندھ سے زرداری نامی بیماری کی جڑیں کاٹنے کیلئے نکل رہے ہیں، جعلی جمہوریت کی علمبردار پی پی نے سندھ کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پی پی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ کرکے صرف اپنی جائیدادیں بنائیں، بلاول نے سندھ کے اسکول سے تعلیم حاصل نہیں کی، سندھ میں تعلیم کے معیار سے بلاول خود لاعلم ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں بڑھتے جرائم، خرم شیر زمان نے وفاق سے مدد طلب کرلی