بالی ووڈ اداکارہ نورافتیحی کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ نورافتیحی کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل
بالی ووڈ اداکارہ نورافتیحی کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر پاکستانی فنکار سمیت بالی وڈ کے مایہ ناز اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ میں اس قدر مماثلت ہوتی ہے کہ دیکھنے والے حیران ہی رہ جاتے ہیں۔ حال ہی میں بالی وڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کا ایک ہمشکل لڑکا سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے۔

نورا کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آریان قریشی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔

بعدازاں یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کی گئی جس پر صارفین نے اظہار خیال کیا کہ یہ لڑکا حقیقتاً نورا سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سب سے پہلے ایک لڑکا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر نورا کی تصویر دکھاتا ہے اور بعد میں اداکارہ کے ہمشکل کو دکھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی کی صنف آہن سے متعلق انسٹا اسٹوری تنقید کی زد میں

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکاروں کے ہمشکل منظر عام پر آچکے ہیں جن میں پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز، عائزہ خان، مہوش حیات، ہانیہ عامر جب کہ بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور دیگر شامل ہیں۔

Related Posts