امریکی و روسی صدورکا یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سمٹ پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی و روسی صدورکا یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سمٹ پر اتفاق
امریکی و روسی صدورکا یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سمٹ پر اتفاق

واشنگٹن / ماسکو: امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن نے  یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سمٹ پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد روس یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے مسائل کا ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی و روسی صدور یورپ کی سلامتی اور تزویراتی استحکام کیلئے سمٹ میں شریک ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے ملاقات کی دعوت مشروط طور پر قبول کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سوئس سیکریٹس، دنیا بھر میں اربوں ڈالرز کے بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہو تو ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکا سفارتکاری کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔ اگر روس جنگ کا انتخاب کرتا ہے تو فوری اور سنگین نتائج بھگتنے پر مجبور کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

 فرانسیسی صدر اور وائٹ ہاؤس کے مطابق یوکرین سمٹ کی تفصیلات امریکی و روسی وزرائے خارجہ کی 24 فروری کو ہونے والی ملاقات میں طے کی جائیں گی۔ روس کیلئے سابق امریکی سفیر مائیکل میک فال کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس مشکوک ہے۔

یوکرین روس کشیدگی کے بادل چھٹتے نظر آتے ہیں۔مائیکل میک فال نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اگر امریکی اور روسی صدور ملاقات پر رضا مند ہیں تو انہیں یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کو بھی شمولیت کی دعوت دینا ہوگی۔ 

Related Posts