ملائیشیا کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

malyshian FM phone shah
ملائیشیا کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون ، مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد:پاکستان اور ملائیشیا نے خطے میں امن و امان سمیت اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائشین ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسی لاکھ نہتے کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کیلئے اقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے پاکستان کے موقف کی تائید پر ملائشین وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملائشین ہم منصب کو اپنے دورہ ملائشیا اور کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں امن و امان سمیت اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Posts