وزیر اعظم کا جی 13 کی سائٹ کا اچانک دورہ، منصوبے کی سست روی کا سخت نوٹس

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیر اعظم کا جی 13 کی سائٹ کا اچانک دورہ، منصوبے کی سست روی کا سخت نوٹس
وزیر اعظم کا جی 13 کی سائٹ کا اچانک دورہ، منصوبے کی سست روی کا سخت نوٹس

وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے منصوبے جی 13 کی سائٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے کی سست روی کا سخت نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے جی 13 کی سائٹ پر منصوبے کی سست روی کی اطلاع پر بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا جس کے متعلق وزیر اعظم آفس، وزراء اور متعلقہ حکام بے خبر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، زرداری چوری کی چیک بک لے کر آگیا۔وزیراعظم

سلیکٹڈ وزیراعظم کے الوداعی دورے شروع ہو چکے ہیں، شازیہ مری

معاونِ خصوصی شہباز گل اور اسٹاف الگ گاڑی میں اچانک دورے کے متعلق کچھ جانے بغیر بغیر وزیر اعظم کے ہمراہ جی 13 منصوبے کی سائٹ پر جا پہنچے تاہم منصوبے پر کام کرنے والا عملہ غیر حاضر تھا۔

اچانک دورے سے حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس دوران وزیر اعظم نے عملے اور متعلقہ حکام کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور منصوبے کی رپورٹ طلب کی۔

تعمیراتی سائٹ پر منیجر نے وزیر اعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جی 13 منصوبے پر کام کی رفتار تیز ہونی چاہئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے کہ کہیں میں ان کو جیل میں نہ بند کردوں، زرداری چوری کی چیک بک لے کر لوگ خریدنے نکل آیا ہے۔

آج سے 2 روز قبل وزیر اعظم نے فیصل آباد میں صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولا کھانسی کا علاج کرانے کیلئے بھی ملک سے باہر چلاجاتا تھا۔

Related Posts