امریکا کا کالعدم تحریک طالبان کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنیکا عزم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US vows to work with Pakistan to eliminate banned TTP

نیویارک :امریکی فوج نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ اگر ان کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے اگلے کمانڈنگ جنرل کے طور پر تقرری ہوجاتی ہے توامریکا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہے گا۔

مزید پڑھیں:طالبان، خواتین کو عمومی زندگی سے محروم کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہر ممکن حد تک کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد کے خطے میں عسکریت پسند گروپوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پر امریکا کے ساتھ ناہموار اور بعض اوقات مخالفانہ تعلقات رہے ہیں، لیکن مشترکہ مفادات باقی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کاکہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی فہرست میں “تمام دہشت گرد تنظیموں” کا خاتمہ اور افغانستان میں ایک مستحکم حکومت کا قیام شامل ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا اور خیر سگالی کے طور پر سیکڑوں دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا بھی کردیا تھا تاہم طالبان کی جانب سے غیر سنجیدہ رویوں کے باعث مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں جس کے بعد دہشت گردوں نے پاکستان میں کارروائیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

Related Posts