کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی زبردست بالنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم 16 کے مجموعی سکور پر شرجیل پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔ جوئے کلارک 2، ٹام لیمنبے 3، محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ لوئس گریگورے 5، محمد طہ 6، بابر اعظم 32، عامر یامین 20، محمد الیاس 7، عماد وسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نسیم شاہ نے 5 شکار کیے، سہیل تنویر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
114 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز ول سمیڈ اور احسان علی نے کیا۔ دونوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر ففٹی کی پارٹنر شپ ہوئی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی