کراچی :ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی نے مفرور اور عادی غیر حاضر 3سو سے زائد تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ملازمت سے ہٹانے کے حوالے سے محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ آصف جان صدیقی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلوری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II محمد اسحاق گاد، چیف مانیٹرنگ آفیسر کے علاوہ دیگر کمیٹی ممبران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سکینڈری اور پرائمری نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف مانیٹرنگ آفیسر مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن حنا حمید سانگی نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ آصف جان صدیقی کو ڈسٹرکٹ کے مفرور اور عادی غیر حاضر رہنے والوں کے حوالے سے تادیبی کارروائی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور اپنی رپورٹ سے آگاہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019سے 2021ء تک تقریباً تین سو سے زائد اساتذہ و غیر تدریسی عملہ مفرور یا غیر حاضر ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی کے 43 مفرور و عادی غیر حاضر تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ملازمت سے فوری ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے جن میں سے 2 غیر حاضر رہنے پر تادیبی کارروائی کے بعد جبری ریٹائرمنٹ دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جامعہ معھد الخلیل میں 292 طلباءوطالبات کی ختم بخاری 30 جنوری کو ہو گی