HBLپی ایس ایل7، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBLپی ایس ایل7، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7وکٹوں سے شکست دیدی
HBLپی ایس ایل7، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے گئے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے میزبان کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔

HBLپی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے125 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز سست انداز میں کیا، جبکہ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی نے پہلا اوور کرایا۔ شرجیل خان 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم 23 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 10 سکور بنائے اور عمران طاہر کا شکار بنے جبکہ ٹام لیمنبے صرف 1 رنز بناکر عمران طاہر کو ہی وکٹ دے بیٹھے، جوئے کلارک کی اننگز 26 سکور پر ختم ہو گئی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنزاسکور کئے، ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے 3، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: HBLپی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب، نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اُٹھا

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا125 رنز کا ہدف باآسانی3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں مکمل کرلیا، کپتان محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Related Posts