کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کی گئی، عاطف اسلم اور عائمہ بیگ نے اس دوران ایچ پی ایل 7کا ترانہ بھی گایا، شائقین کرکٹ جسے سن کر جھوم اُٹھے۔
واضح رہے کہ آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں پہلا مقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوگا، کراچی کنگز کے پیسر بولر محمد عامر اور عماد وسیم انجرڈ ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
شائقین کرکٹ کو پی ایل ایل کا شدت سے انتظار تھا، مگر اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پورا اسٹیڈیم افتتاحی تقریب کے دوران روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 :کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو دھچکا، شاہد آفریدی کورونا کا شکار