پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے جمعرات کو سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

ایک بیان کے مطابق، وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو فون کرکے بدھ کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت میں نہیں ہونے چاہئیں، اور دونوں نے اتفاق کیا کہ سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس واقعہ کو لسانی رنگ نہ دینے پر بھی اتفاق کیا اور اس طرح کے بیانات کی مذمت کی، دونوں میں اس بات پر بھی مشورہ کیا کہ مستقبل میں آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

مراد علی شاہ نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اس کی انکوائری کرائیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ قانون پر بات کرنے کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے ٹنڈو الہ یار واقعے پر حکومت کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مستقبل میں آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرائیں گے۔

مراد علی شاہ نے ہوم سیکریٹری کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس واقعے کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں اور ذمہ داروں کا تعین کریں تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔ مزید برآں مرادعلی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین کو فون کیا اور زخمی ہونے پر ان کی عیادت کی۔

ایم کیو ایم کا کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

اس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کی موت پولیس تشدد سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے مظاہرین پر تشدد، وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

وزیر نے دعویٰ کیا کہ یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ تشدد کی وجہ سے موت ہوئی ہے، تاہم کسی زخمی کے سرکاری ہسپتال میں مرنے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Related Posts