پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر جوش ہوں، وہاب ریاض

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر جوش ہوں، وہاب ریاض
پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر جوش ہوں، وہاب ریاض

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بڑا جنونی اور پر جوش ہوں، اچھی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کسی نوجوان بولر سے مقابلہ نہیں بلکہ میرا مقابلہ خود سے ہے۔کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کی ذمہ داری صرف 6 کپتانوں پر نہیں، تمام کھلاڑی اور اسٹاف ممبران کو اپنی ذمیداری ادا کرنا ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کورونا کے باعث 2 بار رک چکا ہے، اس بار نہیں رکنا چاہیے۔ پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ریزرو کھلاڑیوں کا پول اچھا ہے جس میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ آپشنز ہونا اچھی بات ہے، بطور کپتان ہمیں مدد ملتی ہے، بطور ٹیم ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزنز میں قریب آکر ٹرافی نہ جیت سکیں، اس بار فنش کریں گے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ ززائی پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی اپنی ذاتی مصروفیت کے باعث تاخیر سے جوائن کریں گے، فینز کے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، فینز کو مایوس نہیں کریں گے۔

Related Posts