فیصل آباد:ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شوہر کے سامنے خاتون کی عزت بھی لوٹ لی، پولیس نے مقدمہ میں زیادتی کی دفعات شامل کرنے سے انکار کردیا۔
فیصل آباد میں پانچ ماہ قبل 7 رکنی ڈاکوؤ ں کے گروہ نے ایک گھر میں واردات کے دوران خاتون خانہ کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود جنسی زیادتی کی دفعات مقدمہ میں شامل نہیں کی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نے جنسی زیادتی کے حوالے سے نہیں بتایا جبکہ تحقیقات کے دوران دعویٰ سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی شادی کے گھر میں ڈکیتی، دلہن کی عزت بھی لوٹ لی