کابل: طالبان حکومت نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کو تسلیم کریں جبکہ نئی حکومت نے تاحال عالمی برادری کی عائد کی گئی تمام تر شرائط کو پورا کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے سرکاری میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں پہل کریں۔
انٹرویو کے دوران افغان وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کی دعویدار قوتوں کی پابندیوں اور افغانستان کے فنڈز منجمد کرنے کے باعث ہی افغان عوام معاشی مشکلات کا شکار ہوئے۔ عارضی مدد ہمارے مسائل حل نہیں کرسکتی۔
افغانستان میں زلزلہ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق