37سالہ فرانسیسی اداکار گیسپارڈ اولیل اسکیئنگ حادثے میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

French actor Gaspard Ulliel dies after skiing accident

فرانسیسی اداکار گیسپارڈ اولیل 37 سال کی عمر میں ایک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں،اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی۔

فرانسیسی اداکار گیسپارڈ اولیل کے اہل خانہ نے بتایا کہ گیسپارڈ37 سال کی عمر میں اسکیئنگ حادثے کے بعد انتقال کر گئے۔

گیسپارڈ اولیل کراسنگ پوائنٹ پر ایک اور اسکیئر سے ٹکرا گئے جس سے ان کے سر میں چوٹ آئی جبکہ تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں اسکیئر زاچانک ٹکراؤکے بعد زمین پر گر گئے۔

مزید پڑھیں:فرینڈز سیریز کے اداکار جیمز مائیکل 59سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اداکار گیسپارڈ اولیل کا شمار فرانسیسی اداکاروں میں سرفہرست میں ہوتا تھا۔اپنی نسل کے سب سے زیادہ متاثر کن چہروں میں سے ایک، اولیل پہلے سے ہی فرانسیسی اداکاروں میں سرفہرست تھا۔

گیسپارڈ اولیل نے 11 سال کی عمر میں معروف اداکارہ سینڈرین بونائیر کے ساتھ پرفارم کرنا شروع کیا اور فرانس کے دو اعلیٰ سنیما ایوارڈزحاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے ایک فرانسیسی انقلابی، ایک مرتے ہوئے ڈرامہ نگار، پہلی جنگ عظیم کے ایک گمشدہ سپاہی، ایک ابھرتے ہوئے سیریل کلر، مشہور فیشن ڈیزائنر کا کردار ادا کیا۔

Related Posts