لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے۔
27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں۔ یہ آن لائن فارم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
گزشتہ ایڈیشن کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہمارے ہیروز کے ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا، جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ گائیں گے، پی سی بی