لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے میدانی علاقوں پر دھند کا راج برقرار ہے۔ بالخصوص صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی۔
پنجاب میں موٹروے پر شدیددھند، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،2 افرادجاں بحق، 23 زخمی