27فروی کو مہنگائی کا حساب لینے عوام پورے پاکستان سے نکلیں گے،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو
زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں ساحلوں سے پہاڑوں اور دریاؤں کے کناروں سے صحراؤں تک ہر جگہ سے عوام 27فروی کو اپنا حق لینے اسلام آباد آرہے ہیں۔

27فروی کو عوام پورے پاکستان سے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت سے حساب لیں گے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عوام آدمی کی آواز ہے۔

ملک بھر کے عوام 27فروی کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھا دے۔

مہنگائی اور بیروزگاری ذمے دارسرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عہدیداروں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستا کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے نوشہرہ سے تحصیل ناظم کے انتخاب میں حصہ لینے والے عہد خٹک نے بھی ملاقات کی اور تحصیل نوشہرہ میں ناظم کے انتخاب کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی گاؤں سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے عہد خٹک نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ میں نوشہرہ کے عوام آپ کے ساتھ ہوں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی سے کے پی کے سینئر نائب صدر محمد علی باچا نے بھی ملاقات کی۔

Related Posts