سندھ میں زرداری مافیا کیخلاف تحریک کا آغاز، سکون کا سانس نہیں لینے دینگے، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Zaidi calls on Zain Qureshi and Safdar Abbasi

اسلام آباد:پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں زرداری مافیا کیخلاف تحریک کا آغازہوگیاہے، اب سکون کا سانس نہیں لینے دینگے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی سے پی ٹی آئی رہنما مخدوم زین قریشی اور پیپلز پارٹی (ورکرز) کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے اسلام آباد میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

رہنماؤں نے وفاقی وزیر علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں رہنماؤں نے سندھ کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں، علی زیدی

علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، زرداری مافیا کو اب سکون کا سانس نہیں لینے دیں گے، سندھ کے اداروں کو پیپلز پارٹی دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا دائرہ وسیع ہوتا جائے گا، سندھ کے چور حکمرانوں کی آخری منزل جیل ہوگی۔

Related Posts