وائرل ویڈیو کا معاملہ، حریم شاہ نے تحقیقات کے اعلان کے بعد یوٹرن لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرل ویڈیو کا معاملہ، حریم شاہ نے تحقیقات کے اعلان کے بعد یوٹرن لے لیا
وائرل ویڈیو کا معاملہ، حریم شاہ نے تحقیقات کے اعلان کے بعد یوٹرن لے لیا

لندن: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے اعلان کے بعد یو ٹرن لے لیا اور کہا کہ انہوں نے پاکستان سے رقم برطانیہ اسمگل نہیں کی۔

ان کا یہ دعویٰ ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں کرنسی نوٹوں کے کئی بنڈل دکھائے گئے ہیں، جو ان کے مطابق انہوں نے پاکستان سے اسمگل کیے تھے۔

حریم شاہ کی وائرل ویڈیو نے پاکستان میں ہلچل مچا دی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کیا۔ قانون کے تحت بین الاقوامی مسافروں کو اپنے ساتھ صرف ایک محدود رقم لے جانے کی اجازت ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی رقم لندن میں کار کی فروخت سے آئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو کو مذاق کے طور پر ریکارڈ کیا تھا اور ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کیا جا سکتا اور ادارے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے بڑی رقم لے کر نہیں گئی اور نہ ہی کوئی ایسا کر سکتا ہے کیونکہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب وائرل ہونے والی ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان سے ’بھاری رقم‘ برطانیہ لے کر آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، ایف آئی اے کا برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

حریم شاہ نے ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی کرنسی کی کوئی قدر نہیں، جبکہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی قیمت بھی مری کے حادثے کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے جہاں برفانی طوفان میں 22 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Related Posts