ملک کے میدانی علاقوں میں دھند، حدِ نگاہ کم، شاہراہیں مختلف مقامات پر بند

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند، حدِ نگاہ کم، شاہراہیں مختلف مقامات پر بند
ملک کے میدانی علاقوں میں دھند، حدِ نگاہ کم، شاہراہیں مختلف مقامات پر بند

اسلام آباد: ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، حدِ نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی، جبکہ قومی شاہراہ اور موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں بالخصوص میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ موٹر وے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

موٹروے پر شدیددھند، گاڑیاں ٹکرا گئیں،2 افرادجاں بحق، 23 زخمی

موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز سے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم 5شیر شاہ سے رحیم یار خان تک ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے کی بندش کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا۔ قومی شاہراہ این 5 پر بیلانی سے ہالہ تک حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں آج دھند چھائی رہے گی۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے بھی انتباہ جاری کردیا۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ہنگامی ضرورت کے تحت سڑکوں پر آمدورفت کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔ 

 

Related Posts