بلوچستان، گوادر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان، گوادر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان، گوادر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے اہم شہر گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، عوام کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلگت، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر اور اس کا مرکز گوادر کے ساحل کے قریب سمندر کے نیچے تھا۔ تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل گلگت،خیبرپختونخوااور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہرویوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

رواں ماہ کے آغاز میں ہی خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، سوات، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، صوابی، مردان، باجوڑ، بونیر، شانگلہ، لوئردیر سمیت ملاکنڈ کے گردو نواح اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکوں نے خوف کی فضا قائم کردی۔

Related Posts