واشنگٹن: بدنامِ زمانہ عقوبت خانے کے آغاز کو 20 سال مکمل ہو گئے، امریکی سینیٹر ڈک ڈربن نے گوانتا ناموبے کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی سینیٹر ڈک ڈربن نے کہا کہ آج سے 20 سال قبل گوانتاناموبے میں پہلے قیدیوں کی آمد ہوئی جس سے بدنامِ زمانہ عقوبت خانے کا آغاز ہوا۔
امریکی عقوبت خانہ گوانتاناموبے اور اس کی بندش
سینیٹر ڈک ڈربن نے کہا کہ میں نے امریکی سینیٹ کے اجلاس سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ عقوبت خانے کی سالگرہ کے موقعے پر گوانتا ناموبے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
20 years ago today, the Guantanamo Bay detention facility welcomed its first detainees.
I’m speaking live on the Senate to mark this grim anniversary. And to once again make the case for closing Guantanamo. https://t.co/RywCEU0eNW
— Senator Dick Durbin (@SenatorDurbin) January 11, 2022
گوانتا ناموبے کی بندش کا مطالبہ
خیال رہے کہ امریکا کا بدنام قید خانہ گوانتا ناموبے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی سب سے متنازعہ علامت قرار دیا جاسکتا ہے جسے امریکا کے عالمی تصور پر ایک بدنما داغ سمجھا جاتا ہے۔
جو بائیڈن حکومت نے جائزہ عمل کے بعد اقتدار چھوڑنے سے قبل گوانتا ناموبے کو بند کرنے کی کاوشوں کو دوبارہ زندہ کردیا۔سابق امریکی صدر بارک اوباما نے گوانتا ناموبے بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
صدر بارک اوباما کو شدید سیاسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا نے گوانتا ناموبے کو 2002ء میں غیر ملکی مشتبہ افراد کو قید رکھنے کیلئے قائم کیا جس میں زیادہ تر مبینہ دہشت گردوں کو رکھا جاتا ہے۔
جلد ہی گوانتا ناموبے قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے ساتھ ساتھ طویل نظر بندی کے باعث عالمی تنقید اور غم و غصے کا سبب بن گیا، بہت سے افراد نے مقدمات کے بغیر 20، 20 سال قید کاٹ لی۔