اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرِ آبی ذرائع مونس الٰہی نے کہا ہے کہ مری سانحے میں شہری انتظامیہ کی کارکردگی قابلِ مذمت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیرمونس الٰہی نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مری میں کیا اتنی برف پہلی بار پڑی تھی؟
مجرمانہ غفلت، سانحہ مری پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا
مری سانحے کی ذمہ داری غیر ملکیوں پر ڈالنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ مملکت مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت میں جو لوگ سیاحوں کو 8 جنوری کے المناک سانحے کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں، وہ خدارا ہوش کریں۔
مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ حکومت میں جو سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں- متاثرین کی امداد میں فوجی جوانوں، مقامی شہریوں اور ہوٹلوں کا کردار قابل تعریف مگر انتظامیہ کی کارکردگی قابل مذمت- #Muree #PakArmy
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 8, 2022