اقراء عزیز کی تعریف کا جواب دینا میرا فرض تھا، پنکج ترپاٹھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pankaj Tripathi talks about replying to Iqra Aziz on Instagram

بھارتی اداکارپنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی باصلاحیت فنکارہ اقراء عزیز کی تعریف کا جواب دینا میرا فرض تھا۔

گزشتہ سال مرزا پور کی کامیابی کے بعد بھارتی اداکارپنکج ترپاٹھی نے معروف پاکستانی اداکارہ اقرا ء عزیز کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پیغام دیا تھا جس پر اقراء عزیز نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پنکج ترپاٹھی نے بتایا کہ اقرا ء عزیز ایک مقبول پاکستانی اداکار ہیں اور بطور ساتھی فنکار ان کی تعریف کا جواب دینا میرافرض تھا۔

پچھلے سال نومبر میں اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپر پنکج ترپاٹھی کی ایک تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہائے کالین بھیا آپ میرے پسندیدہ ہو فنکار ہو۔

اداکارہ نے بھارتی اداکار کے جواب کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

اقراء عزیز کے پیغام کے جواب میں پنکج ترپاٹھی نے بھی انہیں خیر مقدمی پیغام دیا تھا جس پر اقراء عزیز کاکہنا تھا کہ پنکج جی نے مجھے جواب دیا ،میں یقین نہیں کر سکتی!۔

مزید پڑھیں:اقراء عزیز اور فیروز خان کا ڈرامہ خدا اور محبت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ اقراء عزیز سوشل میڈیا پر بھی اکثر سرگرم رہتی ہیں اور مختلف فنکاروں کے ساتھ ان کے پیغامات کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

Related Posts