اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کراچی میں مدینہ مسجد کاانہدام روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاملات اپنے طور پر سنبھالنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں کراچی میں تجاوزات گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور عدالت سے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد کو مسمار کرنے کے حکم پر نظر ثانی کی استدعا کی۔
جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ زمینوں کے قبضے میں مذہب کا استعمال ہو رہا ہے، آپ حکومت کے نمائندے ہیں، چاہتے ہیں آسمان گر جائے حکومت نا گرے، عبادت گاہ اور اقامت گاہ میں فرق ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:جے یو آئی کا مدینہ مسجد کے انہدام کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ