ہوشربا مہنگائی، منی بجٹ نے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، ملک ظہیر اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہوشربا مہنگائی، منی بجٹ نے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، ملک ظہیر اعوان
ہوشربا مہنگائی، منی بجٹ نے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا، ملک ظہیر اعوان

راولپنڈی: ہوشربا مہنگائی منی بجٹ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی وصولیوں اور پیٹرول کی کی قیمتیں بڑھنے پر راولپنڈی کے عوام سراپا احتجاج، شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے اب تو دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوگیا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی سیٹیزن ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک ظہیر اعوان اور شہریوں کا کہنا ہے کہ سال کے پہلے ہی دن چار روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کر دیا گیا پھر اب منی بجٹ آ گیا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیاء پر سترہ فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔

غریب کہاں جائیں؟، اس حکومت نے مہنگائی کے حوالے سے ہماری چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں ہم روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی میں دو وقت کا کھانا بھی نہیں کھاسکتے، بجلی کے بلوں میں اتنا بڑا ظلم اتنا بڑا فراڈ دھوکہ اگر چار سو روپے کی بجلی استعمال کریں تو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بارہ سو روپے دینا پڑتا ہے اس ظلم کی سمجھ نہیں آئی کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غریب کی پہنچ سے تمام اشیاء خردونوش دور ہوتی جارہی ہیں اس حکومت نے اتنی مہنگائی کر دی ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، آئی ایم ایف کے ضابطے ہم نہیں مانتے، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں غریبوں کا لہو نچوڑا جا رہا ہے۔

ہم لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اب تو فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی گئی رقوم واپس کریں اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنا بند کریں۔

اس موقع پر چیئرمین سیٹیزن ایکشن کمیٹی ملک مظہر اعوان کا کہنا تھا کہ میں خود پی ٹی آئی کا سٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی تھا میں قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں،ہم نے کیا سوچا تھا کہ نیا پاکستان کیسا ہوگا مگر اب تو حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں وزرا اور مشیر وزیراعظم کو غلط مشورے دے رہے ہیں سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ وزیراعظم صاحب کبھی خود سے بھیس بدل کر عوام میں آ کر دیکھیں کہ غریب کس حال میں جی رہا ہے؟ لوگوں کے گھروں میں ایک وقت کا کھانا نہیں لوگ اب زندگی پر موت کو ترجیح دے رہے ہیں آئے دن نئے ٹیکسز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بجلی کے بلوں میں جدید طریقے سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج

خان صاحب اگر اسی طرح معاملات چلتے رہے تو پھر آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں عوام سے بھی کسی قسم کی توقع مت رکھنا، مہنگائی کو فوری طور پر ختم کریں یا پھر ہماری جان چھوڑ دیں۔

Related Posts