ریحام خان پر حملہ، نامعلوم افراد نے گاڑی پر گولیاں برسادیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reham Khan made an important claim regarding mini budget

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان پر اسلام آباد میں حملہ ہوگیا، نامعلوم افراد گاڑی پر گولیاں چلاکر فرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

انڈپینڈنٹ اردو ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر پیغامات میں ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شب ایک قریبی عزیز کی شادی سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکی۔

 

ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر اسلام آباد میں فائرنگ کی گئی جس کی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے ساری رات انہیں تھانے میں گزارنی پڑی لیکن الٹا ان سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔

ریحام خان کی ٹویٹس کے مطابق وہ اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی کے تھانے میں موجود تھیں، لیکن واقعے کی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی۔ ریحام خان کی ٹویٹ کے بعد لوگوں کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کے لیے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔

مزید پڑھیں:ریحام خان نے زلفی بخاری کے خلاف منفی مہم کیوں شروع کی؟

ساتھ ہی ریحام خان نے سوال کیا: ’کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچیوں کی ریاست میں خوش آمدید!‘بعدازاں انہوں نے بتایا کہ درخواست جمع کروا دی گئی ہے اور ایف آئی آر کا انتظار ہے۔

ایف آئی آر کی درخواست دینے والے ان کے پرسنل سیکریٹری بلال عظمت نے بتایا کہ دراصل فائرنگ سے کچھ ہی دیر قبل ریحام خان اس گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل ہوئی تھیں۔

Related Posts