نارتھ کراچی میں حادثہ، ایک شخص ہلاک، شہریوں نے بس کو آگ لگادی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

One killed in traffic accident in North Karachi

کراچی: نارتھ کراچی پاورہاؤس چورنگی پر بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کے بعد مشتعل افرادنےبس کوآگ لگادی اور ڈرائیورکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں نارتھ کراچی پاورہاؤس چورنگی پر بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اس موقع پر مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی جس کے بعد فائربریگیڈ طلب کرلی گئی۔

مشتعل افراد نے ڈرائیور کو پکڑکر پولیس کےحوالےکردیا تاہم بس کے اندر آگ لگنے کے بعد دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 2 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے، بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا

پاور ہاؤس پر ٹریفک حادثے کے حوالے سے عینی شاہد نے بتایا کہ بس ڈرائیور بہت تیزرفتاری سےآرہاتھا، ٹوکن کے لیے پہنچنے کےلئےڈرائیورتیز رفتاری کرتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بس ڈرائیوروں کو روکنے کے بجائے رشوت لیکر چھوڑ دیتی ہے۔

اس سے پہلے دوروز قبل شاہراہ فیصل پی اے ایف بیس کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا جبکہ آج نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب دکان سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی، لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Posts