اومی کرون کا اسلام آباد پر حملہ، درجنوں افراد متاثر، شہری انتظامیہ کی سخت وارننگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

34 NEW CASES OF OMICRON VARIANT REPORTED IN ISLAMABAD

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ کے پیشِ نظر ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء نے باضابطہ ایڈوائزری جاری کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کی ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شریک ایک ہی گھر کے 15 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی، شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 66 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا جبکہ گذشتہ روز تک اسلام آباد میں اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد محض 32 تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 556 شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا،6 ہلاک

ڈاکٹر زعیم ضیاء کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہری نئے سال کی تقریبات میں غیر ضروری شرکت سے گریز کریں، اومی کرون وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

نئے سال کی آمد پر غیر ضروری سفر اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، شہری رش والے مقامات، شادی بیاہ، شاپنگ مالز، مارکیٹ جانے سے گریز کریں، ویکسین شدہ افراد ہی فیملیز کے ساتھ باہر جائیں، ماسک و سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے، شہری خود کو اور اپنے پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائے۔

Related Posts