اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد:ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد نے شہریوں کے سفر کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ایڈوائزری جاری کردی گی جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روٹ مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گاڑیوں کو سفر شروع کرنے والی جگہ سے آخری اسٹاپ تک اپنا روٹ مکمل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس مکمل تعاون کرے گی، سواریوں سے اضافی چارجنگ بھی ممنوع ہوگی۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک سروس کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی حالت بھی بالکل صحیح ہونی چاہیے جبکہ اس سلسلے میں پرائیویٹ گاڑیوں کو کمرشل طور پر چلانے کے سلسلے میں کاروائی ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ سروس میں فرنٹ کی سیٹیں خواتین کے لیے مختص ہوگی جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گانوں اور میوزیک پر پابندی ہوگی سفر کے دوران مسافروں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔

ایس او پیز کی مکمل پاسداری بھی کی جائے گی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ٹریفک پولیس سے لازمی ٹریننگ حاصل کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا کرایوں میں من مانا اضافہ، شہری سراپا احتجاج

پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کرایہ نامہ کو نمایاں جگہ آویزاں کرنا ہوگا تمام ٹرانسپورٹرز اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ہدایت نامے پر مکمل عمل داری کو یقینی بنائیں۔

Related Posts