بھارت میں مدر ٹریسا مشنری کے اکاؤنٹس منجمد، پاکستان کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مدر ٹریسا مشنری کے اکاؤنٹس منجمد، پاکستان کی مذمت
بھارت میں مدر ٹریسا مشنری کے اکاؤنٹس منجمد، پاکستان کی مذمت

نئی دہلی: بھارت کی نریندر مودی حکومت نے مدر ٹریسا مشنری کے نام سے مسیحی فلاحی ادارے کے ملک بھر میں موجود تمام اکاؤنٹس کو منجمد کردیا جہاں سے تمام تر لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم دشمن مودی حکومت نے مسیحی برادری کے خلاف بھی انتہا پسندی کی حد کرتے ہوئے مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔ مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی نے اپنے تمام اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پوپ فرانسس کا شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ

مسلمانوں کے قتل عام کے اعلان پر بھارتی حکومت کی مجرمانہ خاموشی

مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈز کے اکاؤنٹس آپریٹ نہیں کیے جاسکتے، بھارتی وزارتِ خارجہ بیرونِ ملک سے فنڈز وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکاری ہے۔ بھارت میں مدر ٹریسا کے 240 ادارے فنڈز سے محروم ہوگئے۔

منشری آف چیریٹی کے مطابق مذکورہ اداروں میں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریضوں کو رہائش کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں تاہم بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مدر ٹریسا کی تجدید کی درخواست مسترد کرنے کی وجہ شرائط پوری کرنے میں ناکامی ہے۔

دوسری جانب نریندر مودی حکومت کے اقدام پر پاکستان کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا بھارت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم کوئی نئی بات نہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ مسلمان ہوں، سکھ ہوں، یا مسیحی برادری، ابھی اقیلتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ حال ہی میں ہندو انتہا پسند مودی اور اس کی پارٹی کی طرف سے اقلیتوں پر ظلم کے نئے باب رقم کیے جارہے ہیں۔

مسیحی برادری کا مودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ کرسمس پر غریب افراد کیلئے بھیانک تحفہ ہے جس سے 22ہزار افراد متاثر ہونگے۔ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پوری دنیا کو اب اس ظلم کے خلاف بولنا پڑے گا۔ 

Related Posts