رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے، عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehzad akbar
رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے، عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ راناشمیم کاحلف نامہ توہین عدالت، اداروں پراثرانداز ہونیکی کوشش کی جارہی ہے۔ راناشمیم کاحلف نامہ تسلسل کی جانیوالی کوششوں میں سے ایک ہے، جو خبر چھپی وہ حیران کن ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ توہین عدالت سوچ سمجھ کر کی گئی،یہ لوگ چوری میں بھی کچے ہیں،رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے اور عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شہزاد اکبر کاکہنا تھا کہ حلف نامہ اس کے سامنے دیاگیا جس کوفائدہ ہوگا، نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے نہیں دی، شہبازشریف نے ضمانت دی تھی۔

شہزاداکبر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انکشاف ہوا ہے کہ نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے،بڑا سوال یہ ہے صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس نے دیا، راناشمیم نے کہا تھا حلف نامہ سیف میں ہے، کیا ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: راناشمیم نےحلف نامہ نوازشریف کےسامنےنوٹرائزکرایا،فوادچوہدری

انہوں نے کہا کہ یہ لاڈلے ضمانتی ہیں ان کیساتھ کچھ الگ سلوک رکھا جاتا ہے۔قبل ازیں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، جو کچھ بھی تھا، قابل اعتراض اور پہلے سے طے شدہ تھا۔

Related Posts