اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کاتنقیدکانشانہ بناتےہوئے کہاہےکہ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کاانتظارکرنے والے سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔
جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔۔۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021
فواداچوہدری کی جانب سے ٹوئٹرپرکہاگیاکہ مسلم لیگ ن والے بوٹ پالش کا سامان لیے کھڑےہیں لیکن انہیں تبادوں کہ اب کوئی بوٹ انکے پاس نہیں آئے گااوروطن واپسی کیلئے کسی ڈیل کاانتظار کرنےوالے سیاسی بونے ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ کہا گیا۔شہباز گل