وزیراعظم کی زیرصدارت سپریم کمیٹی کااجلاس،انتخابی نتائج سے متعلق رپورٹ پیش 

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج سپریم کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،محمودخان،سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز سمیت پارٹی کےسینئررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال ےکےساتھ ساتھ پنجاب و خیبر پختونخوا کے  بلدیاتی انتخابات  پر مشاورت کی گئی، ساتھ ہی انتخابی نتائج سے متعلق رپورٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن،وزیراعظم نے 21رکنی سپریم کمیٹی قائم کردی

یادرہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر پنجاب اورکے پی کے بلدیاتی الیکشن کیلئے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کی گئی تھی جبکہ کچھ دن قل وزیراعظم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہاتھاکہ ملک میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی میں خودنگرانی کروں گا۔

Related Posts