واشنگٹن: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اینٹی وائرل گولی(مولنوپراویر) کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔
ایف ڈی اے کی جانب سے گزشتہ روز فائزر کی تیار کردہ ٹیبلٹ پیکسلووِڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی تھی،جس کےبعد آج ادارے نے کورونا کے علاج کے لیے بنائی جانے والی دوا( مولنوپراویر) کی بھی منظوری دیدی ہے جبکہ مرک کمپنی نے امریکی حکومت کے ساتھ مولنوپراویر کے 3.1 ملین کورسز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
اس دوا کی منظوری معمولی اور متعدل کورونا انفیکشن کے علاج کے لیے دی گئی ہے، تاکہ اس کا مثبت نتائج کے ساتھ علاج ہو سکے، بالخصوص ان مریضوں کا جنھیں شدید کورونا کا زیادہ خطرہ ہے اور جن کے لیے ایف ڈی اے کی طرف سے منظور شدہ متبادل کورونا علاج قابل رسائی یا طبی لحاظ سے مناسب نہیں ہے،یہ دوسری اینٹی وائرل گولی ہے جو بیمار لوگوں کو گھر پر لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 4 افرادچل بسے،322کیسزرپورٹ