لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کروں گا، آصف علی زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری
ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری

ٹنڈوالہیار: سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کروں گا۔ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپس میں نانی کا کنبہ بناکر بیٹھے ہیں۔کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو لے آتے ہیں۔

آصف زرداری نے ٹنڈو الہیار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانے کو آگے لے کر چلنا ہے، عوام نے بھی وہ کام نہیں سوچیں ہونگے جو پی پی نے پہلے سوچے اور پھر کرکے بھی دکھائے۔

یہ عہد اور وعدہ ضرور کرتا ہوں کہ غریبوں کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑونگا۔ ہمیشہ غریبوں کے ساتھ کھڑا رہونگا۔ انشا اللہ آئندہ نسل بلاول اور آصفہ کی قیادت میں عوامی علاقوں میں کام کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ ان کا مقابلہ کریں گے اور عوام کی ان کے ساتھ جنگ ہوگی جس میں فتح عوام کی ہوگی۔ اس حکومت کا وفاق میں بیٹھ کر مقابلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔

عوام کو خون چوسنے والی حکومت کے حقوق کے لیے جہدوجہد روز اول سے کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تھوڑا بہت ہمارا اور وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسئلے ہوتے رہتے ہیں۔ یہ مسائل چلتے رہیں گے۔ بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیئے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہچایا، شہباز شریف

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی اور اپنے تمام کارکنان و ذمہ داروں کو عوام کے حقوق کے لیے کام کرنے کا درس دیا۔

Related Posts