یاسر حسین اور اقراء عزیز کے پانچ ماہ کے بیٹے نے انسٹاگرام جوائن کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسر حسین اور اقراء عزیز کے پانچ ماہ کے بیٹے نے انسٹاگرام جوائن کر لیا
یاسر حسین اور اقراء عزیز کے پانچ ماہ کے بیٹے نے انسٹاگرام جوائن کر لیا

لاہور: اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بالآخر اپنے بیٹے کا چہرہ انتہائی دلچسپ انداز میں عوام کے سامنے ظاہر کر دیا۔ پاکستانی ستاروں نے اپنے بچے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔

اقراء عزیز نے اب تک اپنے بچے کی تصویر کو مداحوں سے چھپائے رکھا تھا، مگر انہوں نے مداحوں کے لئے اپنی بچے کی تصویر پیش کردی ہے، کیونکہ کبیر اب 5ماہ کے ہوگئے ہیں۔

ننھے کبیر حسین کو انسٹاگرام میں شامل ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصہ ہوا ہے اور معصوم بچے کے انسٹا گرام میں شامل ہونے کے پہلے ہی روز میں 5000سے زیادہ فالوورز ہوگئے ہیں۔

اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے لیے ”پانچ ماہ مبارک” کی تحریر کی، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ”کبیر حسین سے ملئے“۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین واحد پاکستانی عوامی شخصیات نہیں ہیں جنہوں نے اپنے بچے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا۔ بختاور بھٹو زرداری نے بھی نومبر میں اپنے بیٹے میر حکیم محمود چوہدری کے لیے ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ بنوایا اور اکاؤنٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

Related Posts