آرٹس کونسل نے پروفیسر ادیب رضوی کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نواز دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرٹس کونسل نے پروفیسر ادیب رضوی کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نواز دیا
آرٹس کونسل نے پروفیسر ادیب رضوی کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نواز دیا

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان نے بانی ڈائریکٹر، ایس آئی یو ٹی پروفیسر ادیب رضوی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا ہے، کیش اعزاز بھی عطا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو ٹی کے بانی ڈائریکٹر کو تاحیات خدمات (لائف ٹائم اچیومنٹ) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ اور ٹی وی میزبان انور مقصود نے ہسپتال کا دورہ کیا اور ایوارڈ کی ٹرافی پروفیسر ادیب رضوی کے حوالے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں درجنوں کورونا مریض قرنطینہ مراکز سے بھاگ نکلے، شہریوں میں خوف و ہراس

آرٹس کونسل کے مطابق لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بانی ڈائریکٹر ایس آئی یوٹی کی  خدمات کا اعتراف ہے جبکہ ادیب رضوی نے صحت اور میڈیکل کیئر کے شعبے میں گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

اس موقعے پر آرٹس کونسل کی طرف سے احمد شاہ اور زہرہ نگاہ کی طرف سے انور مقصود نے ٹرافی کے ہمراہ کیش ایوارڈ بھی عطا کیے۔ پروفیسر ادیب رضوی نے تمام تر رقم ایس آئی یو ٹی کے فلاحِ مریضاں (پیشنٹ ویلفیئر) فنڈ میں جمع کرادی۔

حال ہی میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کا اعلان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں کیا گیا تھا۔ آرٹس کونسل کے احمد شاہ اور ٹی وی میزبان انور مقصود نے ڈاکٹر ادیب رضوی سے ملاقات کے دوران ان کی خدمات کو سراہا۔ 

 

Related Posts