اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف بجلی کی قیمت میں اضافے پر آمنے سامنے آگئے۔ حکومت اور حزبِ اختلاف دونوں نے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال اور قتل ہے۔
آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی افغان صورتحال پر بات چیت
پی ٹی آئی پشاور، بنوں، کوہاٹ اور مردان میں میئر بنانے میں ناکام
قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیر اعظم چور ہوتا ہے۔ قوم کو مزید تکلیف دینے کی بجائے حکومت کو چاہئے کہ استعفیٰ دے اور گھر چلی جائے۔
دوسری جانب وزیرِ توانائی حماد اظہر نے مہنگی بجلی کا ذمہ دار اپوزیشن پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگی دورِ حکومت کے مہنگے منصوبوں کے باعث عوام کو بجلی مہنگی پڑ رہی ہے۔
وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی ن لیگی دورِ حکومت کا شاخسانہ ہیں۔ ہم نے بہت سے پرانے بجلی گھروں کو بند کردیا۔ حکومت بجلی سستی کرنا چاہتی ہے۔
وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے مقابلے میں سستے نرخوں پر ایل این جی خریدی۔ ن لیگی دورِ حکومت میں کیے گئے معاہدوں کے باعث حکومت کو بجلی مہنگی کرنی پڑ گئی۔