ریحام خان کی برقعے میں تصویر وائرل، سابق خاتونِ اول کا اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریحام خان کی برقعے میں تصویر وائرل، سابق خاتونِ اول کا اظہارِ مسرت
ریحام خان کی برقعے میں تصویر وائرل، سابق خاتونِ اول کا اظہارِ مسرت

سابق خاتونِ اول نے اپنی برقعے میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، بزنس کارڈ میں سامنے آنے والی تصویر پر ریحام خان نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے ایک بزنس کارڈ ملا جس پر میری تصویر برقعے میں لگی ہوئی ہے۔

فینسی برقعہ سینٹر کے بزنس کارڈ پر ریحام خان کی نیلگوں برقعے میں شائع کی تصویر سابق خاتونِ اول کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ریحام خان نے کاپی رائٹ کا مقدمہ کرنے کی بجائے تصویر پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کی بات سمجھنے والی عورت کون؟ ریمبو، صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

جنید اور عائشہ کاولیمہ، تقریب کی تصویری جھلکیاں

خیال رہے کہ ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان سے 31 اکتوبر 2014 کو شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 30 اکتوبر 2015 کو علیحدگی ہوگئی۔ ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں برقعے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ 

ریحام خان کا او آئی سی اجلاس کے متعلق کہنا ہے کہ 41سال قبل پاکستان میں او آئی سی اجلاس ہوا تھا اور اب دوبارہ ہورہا ہے۔ دونوں مرتبہ توجہ افغانستان پر تھی لیکن ایجنڈا بالکل مختلف رہا۔ 41سال پہلے افغانستان کی امداد بند کرنے پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 41سال قبل روسی حمایت یافتہ حکومت ختم کرنے پر بھی بات ہوئی اور اب او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں امداد کھولنے اور طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی بات ہورہی ہے۔ 

Related Posts