پہلے ہی دیر ہوچکی، افغانستان کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلے ہی دیر ہوچکی، افغانستان کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیراعظم
پہلے ہی دیر ہوچکی، افغانستان کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی برادری اور مسلم امہ کو پہلے ہی دیر ہوچکی، افغانستان کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ افغان عوام کے مسائل کا تدارک کیاجاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ افغانستان طویل عرصے سے خانہ جنگی اور 20سالہ جنگ کا شکار رہا ہے۔ ملک کی بیرونی امداد بند ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔شاہ محمود قریشی

خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

او آئی سی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جتنی مشکلات افغان عوام نے اٹھائی ہیں، کسی اور ملک کے عوام نے نہیں اٹھائیں۔ افغانستان کے حالات کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔ افغان آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جارہی ہے۔ ملک کی صورتحال سنگین ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے 4 کروڑ نفوس کو بحران کو کا سامنا ہے۔ اگر دنیا نے فوری اقدامات نہ اٹھائے تو یہ انسانوں کا پیدا کیا ہوا بہت بڑا بحران ہوگا۔ افغان عوام کی مدد کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگست میں حالات بدلنے پر افغانستان کے اثاثے منجمد کردئیے گئے۔ دنیا نے افغانستان کی امداد 3 شرائط سے مشروط کردی ہے۔ عالمی برادری کو افغان ثقافت کو سمجھنا ہوگا۔افغانستان کا بینکنگ نظام جمود کا شکار ہے۔ یہ افغان عوام کی بقاء کا مسئلہ ہے۔

 

Related Posts