خانیوال کا الیکشن ن لیگ کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد
وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ خانیوال کا ضمنی انتخاب ن لیگ کی عوامی خدمات کا اعتراف ہے۔

گزشتہ روز ن لیگ نے خانیوال کے حلقہ پی پی 206کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دے دی جس کے بعد شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر ن لیگی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ایک شیر، تین شکار کا نعرہ لگادیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی پی 206 ضمنی الیکشن، ن لیگ کامیاب، تحریک انصاف کو شکست

مولانا ہدایت الرحمان کا گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ایک شیر، تین شکار، مہنگائی، نااہلی اور لوٹ مار۔ خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت جنوبی پنجاب میں ہماری عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پی پی 206 میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خانیوال کے ضمنی انتخاب میں جیت پر پارٹی قائدین اور کارکنان کی شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دے کر پنجاب اسمبلی کی نشست بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ الیکشن جیتنے کی خوشی میں ن لیگ کے کارکنوں نے بھرپور جشن منایا۔

گزشتہ روزنئی تاریخ رقم ہوئی۔ 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن ہارنے والے رانا محمد سلیم نے 2021ء کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر اپنی ہی پرانی جماعت تحریک انصاف کو ہرادیا۔

Related Posts