سانحہ اے پی ایس ایک بد ترین یادداشت جیسا ہے، شاہین شاہ آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ اے پی ایس ایک بد ترین یادداشت جیسا ہے، شاہین شاہ آفریدی
سانحہ اے پی ایس ایک بد ترین یادداشت جیسا ہے، شاہین شاہ آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول پشاور) ایک بدترین یادداشت جیسا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ چھوٹے جنازے واقعی سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو 144 معصوم جانیں اور 144 فخریہ خواب چکنا چور ہوئے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ سانحہ پشاور اس بدترین یادداشت جیسا ہے جس کے زخم کبھی نہیں بھرتے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، انہیں ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔

Related Posts