پاک فوج کی خواتین سپاہیوں اور آفیسرز کی کہانیوں پر مبنی ڈرامہ سیریل کی تازہ ترین قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صنفِ آہن خواتین کی عزم و ہمت کا مظہر بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف رشتوں پر مبنی ٹی وی سیریل صنفِ آہن نے پہلی ہی قسط سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ عہدِ وفا سے ملتے جلتے فوجی پس منظر پر مبنی ٹی وی سیریل کو خواتین کے اہداف اور والدین کے اپنی بیٹیوں کے متعلق عزم و حوصلے سے متعلق ہے۔
تصویری تجزیہ، پاکستانی ستاروں سے بھرپور ہم برائیڈل ویک کا اختتام
جنید صفدر کی شادی کی تصاویر وائرل، مریم نواز توجہ کا مرکز بن گئیں
تازہ ترین قسط میں ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں خواتین مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں جس کے متعلق عام اور روایتی ڈرامہ سیریلز سے ہٹ کر ایک مختلف اور اچھوتی کہانی کا تاثر اجاگر ہوا جس کیلئے ڈرامے کی پوری کاسٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔
ناظرین امید کر رہے ہیں کہ ٹی وی سیریل صنفِ آہن ہماری نوجوان نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ذمہ دار شہری بنانے میں مدد کرسکتا ہے، خاص طور پر لڑکیاں پاک فوج کی خواتین فوجیوں کو اپنا رول ماڈل بنا سکیں گی جو ایک اچھا اقدام ثابت ہوسکتا ہے۔
نوجوان نسل کو مثبت سمت میں راغب کیا گیا۔ ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں یہ ثابت کیا گیا کہ خواتین صرف مائین، بہنیں، بیٹیاں یا بیویاں نہیں بلکہ خواتین زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرسکتی ہیں۔ ڈرامے کی کہانی حقیقت پسندانہ محسوس ہوتی ہے۔